• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بدسلوکی کرنے والوں سے پوچھتا ہوں، ’کیا آپ اس قوم کو جوابدہ نہیں؟‘ وقاص اکرم

شیخ وقاص اکرم : فوٹو اسکرین گریپ
شیخ وقاص اکرم : فوٹو اسکرین گریپ

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شیخ وقاص اکرم کا کہنا ہے کہ ہم سے بدسلوکی کرنے والوں سے پوچھتا ہوں، کیا آپ اس قوم کو جوابدہ نہیں؟ ان بےہودگیوں کے بعد اپنے بچوں کو کیسے منہ دکھاتے ہوں گے۔

اسلام آباد میں پی ٹی آئی رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ خدارا اس ملک کو مزید تباہی کی جانب نہ دھکیلیں،  سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد اینٹی کرپشن بھی جاگ گیا، اینٹی کرپشن 10 سال پرانے مقدمات بنا رہا ہے۔

شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ مستی خیل پر مقدمات بنائے، وہ روپوش ہونے پر مجبور ہوگئے، اس ملک میں جو ہو رہا ہے اس کی ہم سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہیں، ملک کی معیشت اور سیکیورٹی سسٹم تباہ ہو کر رہ گیا ہے۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف اپنے ہر ورکر اور سیاستدان کے ساتھ کھڑی ہے، آنے والے اجلاس میں اسپیکر قومی اسمبلی کے پاس پروڈکشن آرڈر کےلیے جائیں گے۔

قومی خبریں سے مزید