• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جماعت سے مذاکرات ہوں گے اسکے بعد تمام چیزوں سے آگاہ کیا جائے گا، عطا تارڑ

وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ (فائل فوٹو)۔
وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ (فائل فوٹو)۔

وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا کہ ابھی جماعت اسلامی سے مذاکرات ہوں گے، اسکے بعد تمام چیزوں سے آگاہ کیا جائے گا۔ 

کمشنر راولپنڈی کے دفتر کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ ہماری جانب سے مذاکراتی کمیٹی میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔ 

انہوں نے کہا کہ اویس لغاری ملک میں موجود نہیں ہیں، وہ چین گئے ہوئے ہیں۔ 

وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی والے آرہے ہیں، ان کے ساتھ بیٹھ کر بات کریں گے۔ 

انکا کہنا تھا کہ بجلی پر ان کے تحفظات ہیں جہاں تک ممکن ہوا دور کریں گے۔ حکومت 200 یونٹ بجلی پر 50 ارب روپے کی سبسڈی دے چکی ہے۔

قومی خبریں سے مزید