• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچستان پبلک سروس کمیشن کے تحت 29، 30، 31 جولائی کو ہونے والے ٹیسٹ ملتوی

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

بلوچستان پبلک سروس کمیشن (بی پی ایس سی) کے تحت 29، 30 اور 31 جولائی کو لیکچررز کی آسامیوں کے ٹیسٹ ملتوی کردیے گئے۔ 

اس حوالے سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق انگریزی ادب، اردو، سوشیالوجی کے لیکچررز کےلیے ٹیسٹ ملتوی کیے گئے۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ کیمسٹری، پولیٹیکل سائنس، پاکستان اسٹڈیز کے لیکچرز کےلیے ٹیسٹ بھی ملتوی کردیے گئے۔

انوائرنمنٹل سائنسز اور بائیوکیمسٹری کی آسامیوں کےلیے لیکچررز کے ٹیسٹ بھی ملتوی کردیے گئے۔

بی پی ایس سی کا کہنا ہے کہ 7 سے 27 اگست 2024 تک ٹیسٹ پہلے سے جاری شیڈول کے مطابق ہوں گے۔

قومی خبریں سے مزید