• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت ویمن کو شکست، سری لنکا ویمن پہلی مرتبہ ایشین چیمپئن بن گئی

فوٹو بشکریہ کرک انفو
فوٹو بشکریہ کرک انفو

سری لنکا ویمن نے دفاعی چیمپئن بھارت ویمن کو باآسانی 8 وکٹوں سے شکست دے کر پہلی مرتبہ ایشین ویمن چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کرلیا۔

دمبولا میں کھیلے گئے فائنل مقابلے میں بھارت ویمن نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹ پر 165رنزبنائے تھے۔

بھارت کی جانب سے سمرتی مندھنا 60 رنز بناکر نمایاں رہیں۔ ریچا گھوش 30 اور جمیماہ روڈریگز نے 29 رنز اسکور کیے۔

سری لنکا ویمن کی جانب سے کاویشا دلہاری نے دو وکٹیں حاصل کیں۔

میزبان سری لنکا نے صرف 2 وکٹویں گنوا کر 166 رنز کا ہدف 19ویں اوور میں حاصل کرلیا۔ 

ہرشیتھا سماراوکراما 69 رنز اور کاویشا دلہاری 30 رنز بنا کر ناقابل شکست رہیں۔

واضح رہے کہ سری لنکا ویمن نے پہلی مرتبہ ایشین ویمنز کپ ٹائٹل اپنے نام کیا ہے۔

بھارت ویمن نے یہ ٹائٹل 7 مرتبہ جیتا جبکہ ایک مرتبہ بنگلادیش ویمن چیمپئن بننے میں کامیاب رہی۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید