• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خیبر: کمشنر آفس کے کمرے سے 2 کلرک گرفتار، لاکھوں روپے اور اسلحہ برآمد

فوٹو فائل
فوٹو فائل

ضلع خیبر میں ڈپٹی کمشنر آفس کے ایک کمرے سے دو کلرک گرفتار کرلیے گئے، جن کے قبضے سے اسلحہ اور رقم برآمد ہوئی ہے۔

 ڈپٹی کمشنر ثناءاللّٰہ کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان سے 75 لاکھ روپے پرائز بانڈ، 8 ہزار 750 سعودی ریال بھی برآمد ہوئے ہیں۔ ملزم کے کمرے  سے 4 ایس ایم جی، 3 کارتوس کے باکس برآمد ہوئے ہیں۔

ڈی سی کا کہنا ہے کہ کارروائی کے دوران 3 بلٹ پروف جیکٹس اور 2 دستی بم  بھی برآمد ہوئے ہیں، برآمد رقم اور اسلحہ تحویل میں لے کر تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

قومی خبریں سے مزید