پنجاب میں کوڑا ٹیکس لگانے کی تیاریاں کرلی گئیں، دیہی علاقوں میں پانچ مرلے کے گھر پر 200 روپے ماہانہ، دس مرلے سے ایک کنال تک کے گھر پر 400 روپے ماہانہ ٹیکس ہوگا۔
دیہات میں چھوٹے کاروبار، دکانوں پر 300، درمیانے درجے کے کاروبار پر 700 روپے ماہانہ ٹیکس لگایا جائے گا۔
شہری آبادی میں 5 مرلہ گھر پر 300، 10 مرلہ سے 1 کنال کے گھر پر 500 سے 2 ہزار روپے ٹیکس لگے گا۔
ایک کنال سے بڑے گھر پر 5 ہزار روپے ماہانہ ٹیکس جبکہ چھوٹے کاروبار پر 500 روپے، درمیانے پر ایک ہزار روپے ماہانہ ٹیکس لگایا جائے گا۔
بڑے کاروبار پر 3 ہزار روپے ماہانہ ٹیکس لگایا جائے گا۔
اسٹینڈنگ کمیٹی برائے فنانس اینڈ ڈيوپلمنٹ نے کوڑا ٹیکس لگانے کی منظوری دے دی، کابینہ کی منظوری کے بعد نافذ کردیا جائے گا۔