مریدکے(نامہ نگار)مریدکے جی ٹی روڈ تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال کے سامنے تیز رفتار کار کی ٹکر سے ماں بیٹا جاں بحق ہو گئے۔ پو لیس کے مطابق فہمیدہ بی بی اور حماد لاہور دھرمپورہ کے رہائشی تھے اور مریدکے کسی عزیز سے ملنے آئے تھے ۔ کار ڈرائیور فرار ہوگیا ۔جاں بحق افرادکے ورثاء نے قانونی کاروائی نہیں کی ہے۔