• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خیبر پختونخوا، دودھ کے 93 فیصد نمونے غیر معیاری اور مضر صحت قرار

پشاور(وقائع نگار) خیبرپختونخوا فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی نے دودھ سامپلز کلیکشن اور ٹیسٹنگ مہم کے اختتام پر صوبہ بھر میں دودھ فروشوں کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کا آغاز کر دیا ہے اور دودھ کے نمونوں کے تجزیے کی تفصیلی رپورٹ میں بلیک اور ریڈ کیٹگری کے دودھ فروشوں کے خلاف کارروائیاں تیز کر دی گئی ہیں،خیبر پختونخوا، دودھ کے 93فیصد نمونے غیر معیاری اور مضر صحت قرار، 583نمونے ٹیسٹ کئے گئے، 541 مضر صحت رپورٹ ،صرف 42تسلی بخش قرار پائے ،۔ترجمان فوڈ اتھارٹی نے کاروائیوں کی تفصیلات جاری کرتے ہوئے بتایا کہ فوڈ سیفٹی ٹیموں نے اب تک صوبے میں72دودھ سے وابستہ کاروباروں کو سیل کر دیا ہے۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ پشاور ڈویژن میں چھاپے مارے گئے جس کے نتیجے میں 23 دودھ کی دوکانیں سربمہر کی گئیں اسکے علاوہ مردان ڈویژن میں14، سوات میں8، ہزارہ میں 21، کوہاٹ میں ایک اور ڈی آئی خان میں 5دودھ فروشوں کی دوکانیں سیل کی گئی ہیں۔
اہم خبریں سے مزید