• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک کو درپیش مسائل، سنگین مسئلہ عدم برداشت یا تشدد ہے، تجزیہ کار

کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیو کے پروگرام ”جرگہ“ میزبان سلیم صافی نے تجزیہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو درپیش مسائل میں سنگین ترین مسئلہ عدم برداشت یا تشدد کا ہے، ہماری قوم لبرل، سیکولر اور مذہبی انتہاپسندوں میں بٹ رہی ہےکہیں یہ تقسیم لسانی ہے، کہیں معاشرتی ہے تو کہیں مسلکی اور فقہی بنیادوں پر ہورہی ہے، اس تقسیم کے مظاہرے مختلف شکلوں میں تشدد کی صورت میں ہورہے ہیں، اس قوم کے خلاف گہری سازش ہورہی ہے جس کے نتیجے میں تقسیم کی بنیادیں روز بروز گہری ہوتی جارہی ہیں، اب اس میں سوشل میڈیا کا اضافہ ہوگیا ہے جس نے انتشار کو مزید بڑھادیا ہے، جو قوم کومزید تقسیم کررہا ہے اور جو بعض حوالوں سے ڈیجیٹل دہشتگردی کا مرتکب ہورہا ہے اور پوری قوم خصوصاً ہمارے نوجوان اور بچے اس کا شکار ہوتے جارہے ہیں، ہوسکتا ہے یہ سازش بعض غیروں نے شروع کی ہو لیکن بدقسمتی سے گزشتہ 77 برسوں میں ہم خود ہی اس سازش کو دوام دے رہے ہیں،ہم نے اپنا نظام تعلیم ایسا بنادیا ہے جس کے نتیجے میں قوم تقسیم ہورہی ہے۔پروگرام میں انگلش میڈیم اسکول، سرکاری اسکول اور مدرسے کے طالب علموں کو حاصل سہولتیں، نصاب،ہم نصابی سرگرمیوں اور طرز زندگی کا تقابلی جائزہ لینے کے ساتھ ان کے معمولات کا بھی احاطہ کیا گیا جبکہ مختلف معاملات پرا ن کی رائے بھی لی گئی۔تعلیمی اداروں کے تینوں ماڈلز سے مستفید ہونے والے طلبہ سے میوزک سے متعلق سوال رکھا گیا تو انگلش میڈیم اسکول کے طالب علم محمد بخت جمشید کا کہنا تھاکہ وہ بہت شوق سے میوزک سنتے ہیں، انگلش فلمیں دیکھتے ہیں جبکہ انڈین اور پاکستانی فلمیں نہیں دیکھتے، ٹی وی چینلز میں ہسٹری اور ڈسکوری چینلز دیکھتا ہوں۔ سرکاری اسکول کے طالب علم محمد اویس نے بتایا کہ وہ میوزک سنتے ہیں۔ موسیقی سے متعلق دینی مدرسے کے طالب علم محمد آصف کا کہنا تھا کہ پوری دنیا کے سردار نے فرمایا ہے کہ موسیقی اور گانا بجانا دل میں منافقت کو ایسے اگاتی ہے جیسے پانی درختوں کو اگاتا ہے۔
اہم خبریں سے مزید