• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شوگر انڈسٹری نے پندرہ لاکھ ٹن چینی کی برآمد کا تقاضا کر دیا

اسلام آباد (رپورٹ:حنیف خالد)شوگر انڈسٹری نے پندرہ لاکھ ٹن چینی کی برآمد کا تقاضا کر دیا،ترجمان پسما نے کہا کہ قومی خزانے کو آڑے وقت میں ایک ارب ڈالر کا زرمبادلہ حاصل ہو گا‘ پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن کے ترجمان نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں شوگر ایڈوائزری بورڈ کے حالیہ اجلاس میں پی ایس ایم اے نے حکومت سے پندرہ لاکھ میٹرک ٹن اضافی چینی برآمد کی اجازت دینے کی درخواست کی جو ملکی خزانے میں ایک ارب ڈالر کا زرمبادلہ لائے گی۔ ترجمان نے جنگ کو بتایا کہ شوگر ایڈوائزری بورڈ کے گزشتہ اجلاس کے دوران وفاقی وزیر برائے صنعت‘ پیداوار‘ نیشنل فوڈ سکیورٹی رانا تنویر حسین نے چینی کی قیمتوں کو برقرار رکھنے کی مدد پر شوگر ملز کی کوششوں کو سراہا۔ شوگر ملز ایسوسی ایشن حکومت سے سرپلس چینی برآمد کرنے کی اپیل کر رہی ہے کیونکہ انڈسٹری کو چینی کی پیداواری لاگت میں اضافے اور 2022-23ء اور مالی سال 2023-24ء کرشنگ سیزن کی فاضل چینی کے ذخیرے کو رکھنے کے اخراجات کی وجہ سے نقصان کا سامنا ہے۔ چینی برآمد کے بغیر ہر سال مسلسل اضافی چینی کی پیداوار اور پیداواری لاگت سے کم پر مقامی فروخت شوگر انڈسٹری کیلئے ناقابل عمل ہوتی جا رہی ہے۔
اہم خبریں سے مزید