• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسرائیلی بمباری، بچوں سمیت 66 شہید، القسام، القدس بریگیڈز کے جوابی حملے

غزہ، کراچی (اے ایف پی، نیوز ڈیسک) غزہ پر اسرائیلی بمباری اور زمینی حملوں میں 24 گھنٹوں کے دوران خواتین اور بچوں سمیت مزید 66فلسطینی شہید اور241زخمی ہوگئے،شہداء کی مجموعی تعداد39ہزار324ہوگئی ہے، القسام اور القدس بریگیڈز نے اسرائیلی فوجیوں اور فوجی ٹینکوں پر جوابی حملے کئے ہیں ، اسرائیلی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے غزہ سے تعلق رکھنے والے 150شدید بیمار بچوں کو علاج کے لئے متحدہ عرب امارات منتقل کرنے کی منظوری واپس لے لی ہے۔ اسرائیلی فوجیوں اور فلسطینی جنگجوؤں کے درمیان لڑائی میں اضافے کے ساتھ ہی اسرائیلی فوجی ٹینکس غزہ کے دو اہم جنوبی شہروں میں مزید اندر تک گھس آئے ہیں۔ رپورٹس کے مطابق یہ فیصلہ مجد ا لشمس کے واقعے کے بعدکیا گیا ہے ۔ فلسطینی قیدیوں کی سوسائٹی نے کہا ہے کہ 7اکتوبر کے بعد سے اسرائیلی جیلوں میں تشدد سے 28قیدی دم توڑ چکے ہیں جن کی میتیں اب بھی اسرائیلی فوجیوں کے قبضے میں ہے۔ قبل ازیں حماس اور اسلامک جہاد کے عسکری ونگ القسام اور القدس بریگیڈز نے بتایا کہ انہوں نے اسرائیلی فوجیوں پر متعدد حملےکئے ہیں ۔ ان حملوں میں نیتزارم کوریڈور میں اسرائیلی فوجی کمانڈ سینٹر کو نشانہ بنانے کے لیے 114 ملی میٹر کے شارٹ رینج والے راجوم راکٹ کا استعمال کیا گیا، جسے اسرائیل نے جنگ کے دوران شمالی غزہ کو جنوب سے الگ کرنے کے لئے قائم کیا تھا۔ غزہ شہر کے جنوب میں واقع فوجیوں کے ایک گروپ کو نشانہ بنایا گیا ۔
اہم خبریں سے مزید