• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یکم اگست سے پیٹرول 5.50 اور ڈیزل کی قیمت میں 11.06 روپے فی لیٹر کمی کا امکان

اسلام آباد (خالد مصطفیٰ) حکومتی اور صنعتی ذرائع نے دی نیوز کو بتایا کہ حکومت کی جانب سے یکم اگست 2024 سے اگلے پندرہ دن تک پیٹرول کی قیمت میں 5.50 روپے اور ڈیزل کی قیمت میں 11.06 روپے فی لیٹر کمی کا امکان ہے۔ تاہم مٹی کے تیل کی قیمت میں 5.84 روپے فی لیٹر اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 5.07 روپے فی لیٹر کمی کا امکان ہے۔ پی او ایل کی قیمتوں میں اس ریلیف کی وجہ ڈیزل پر کویت پیٹرولیم کمپنی (کے پی سی) کی جانب سے پریمیم میں 1.50 ڈالر فی بیرل کمی اور دنیا کی سب سے بڑی معیشتوں یعنی امریکا اور چین کی جانب سے پی او ایل مصنوعات کی کم مانگ کو قرار دیا جا رہا ہے۔ یکم اگست 2024 سے پیٹرول کی نئی قیمت فروخت موجودہ قیمت 275.60روپے سے 270.10 روپے فی لیٹر ہونے کا امکان ہے۔ اسی طرح ہائی سپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت موجودہ قیمت 283.63 روپے فی لیٹر سے 272.57 روپے مقرر کئے جانے کا امکان ہے۔ مٹی کے تیل کی قیمت 183.71 روپے فی لیٹر سے 177.87 روپے اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت 166.25 روپے فی لیٹر سے 161.18 روپے مقرر کی جا سکتی ہے۔ تاہم ذرائع کے مطابق حکومت پیٹرول اور ڈیزل پر پیٹرولیم لیوی میں فی لیٹر 5 روپے اضافے کا ارادہ رکھتی ہے پھر ریلیف پٹرول کی قیمت میں 0.50 روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت میں 6.06 روپے فی لیٹر تک کم ہو سکتا ہے۔

اہم خبریں سے مزید