کوئٹہ(این این آئی) کراچی کے علاقے ڈیفنس میں حکومت بلوچستان کی نمبر پلیٹ والی گاڑی حادثے کا شکار، ایڈیشنل چیف سیکرٹری منصوبہ بندی و ترقیات نے متعلقہ ایکسیئن کو معطل کر دیا ،گاڑی کا نمبر یارس کار کا تھا اور استعمال ویگو گاڑی پر ہوا، ایکسئین کو سرکاری گاڑی کے غلط استعمال اور حادثے کا شکار ہونے پر معطل کیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز کراچی کے علاقے ڈیفنس میں حکومت بلوچستان کی نمبر پلیٹ والی گاڑی نمبر GBC186 نے ایک شخص کو کچل کر ہلاک کردیا تھا جس کے بعد واقعہ کی ایف آئی آر درج کر کے تحقیقات شرو ع کردی گئیں ۔ تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ گاڑی کا نمبر GBC186 کانمبر بلوچستان حکومت کے آفیسر انجینئر امتیاز احمد کی کار کو الاٹ کیا گیا ہے امتیاز احمد محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئیرنگ کے ایکسین ہیں اور پروجیکٹ ڈائریکٹر میڈیکل کالج نصیر آباد تعینات ہیں۔ حکام کے مطابق یہ نمبر یاریس کار کاتھا لیکن استعمال ویگو گاڑی پر ہواہے واقعہ کی اطلاع ملنے پر محکمہ منصوبہ بندی و ترقیات کے ایڈیشنل چیف سیکرٹری حافظ عبدالباسط نے انجینئرامتیاز احمد کو معطل کردیا ،نوٹیفکیشن کے مطابق ہے ۔واضح رہے کہ اس سے قبل بھی بلوچستان حکومت کی گاڑیاں شمالی علاقہ جات، کراچی، اسلام آباد سمیت دیگر شہروں میں غیر قانونی طور پر چلائی جارہی تھیں جنکی ویڈیوز سوشل میڈیا پر کئی وار وائر ل ہوچکی ہیں ۔