• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی مسلمان لڑکے سے شادی کرنیوالی پاکستانی لڑکی بالآخربھارت پہنچ گئی

کراچی (نیوز ڈیسک) بھارتی مسلمان لڑکے سے فیس بک پر دوستی کے بعد شادی کرنیوالی پاکستانی لڑکی بالآخر بھارت پہنچ گئی، بھارتی میڈیا کے مطابق لاہور سے تعلق رکھنے والی25سالہ خاتون مہوش25جولائی کو اپنے شوہر رحمٰن سے ملاقات کرنے کیلئے سرحد پار کرکے راجستھان کے ضلع بیکانر پہنچ گئیں۔مہوش نے بھارتی شہری رحمٰن جو کہ کویت میں ٹرانسپورٹ کے شعبے میں کام کرتے ہیں کو شادی 13مارچ 2022کو شادی کی پیشکش کی اور تین روز بعد یعنی 16مارچ 2022کو دونوں نے ویڈیو کانفرنس کے ذریعے سے شادی کرلی۔ دونوں کی پہلی باضابطہ ملاقات 2023 میں مکہ مکرمہ میں عمرہ ادائیگی کے دوران ہوئی اور اس دوران دونوں نے اپنی شادی کا باقاعدہ اعلان سوشل میڈیا پر کردیا۔ 25 جولائی کو اسلام آباد سے واہگہ بارڈر پہنچیں جہاں پاکستانی اوربھارتی حکام نے ان دستاویز کی جانچ کے بعد انہیں 45 روز کے سیاحت کے ویزے پر داخلے کی اجازت دے دی۔
اہم خبریں سے مزید