• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ ٹیکسٹ بورڈ نے کتابوں کی طباعت کے معاملے کو پروپیگنڈا قرار دیدیا

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو

سندھ ٹیکسٹ بورڈ نے کتابوں کی طباعت کے معاملے پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے اسے ادارے کی خلاف پروپیگنڈا سازش قرار دے دیا۔

بورڈ کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ سیپرا قواعد کے مطابق کتابوں کی طباعت کے لیے ٹینڈر شائع کراتے ہیں۔

بورڈ کے چیئرمین کا کہنا ہے کہ اسکول کھلنے سے پہلے سندھ بھر میں مفت نصابی کتب پہنچائی جائیں گی۔

محکمہ تعلیم کا کہنا ہے کہ اسکولوں کی حالیہ چھٹیوں میں اضافہ موسم کی باعث کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل ذرائع کے مطابق دعویٰ کیا گیا تھا کہ تین قریبی رشتہ دار پبلشرز کو چھپائی کا بڑا ٹھیکہ دینے کی وجہ سے درسی کتب کی چھپائی میں تاخیر پیش آئی ہے، جس کے پیش نظر تعلیمی سال کے آغاز کو مزید دو ہفتے بڑھانا پڑا ہے۔

قومی خبریں سے مزید