• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عدالتی فیصلوں سے اتفاق نہ کریں تو بھی ان کو تسلیم کریں گے، شبلی فراز

فتوؤں کی کوئی گنجائش نہیں، قانون اور آئین کے دائرے میں بات کرنے کے قائل ہیں، شبلی فراز - فوٹو: فائل
فتوؤں کی کوئی گنجائش نہیں، قانون اور آئین کے دائرے میں بات کرنے کے قائل ہیں، شبلی فراز - فوٹو: فائل

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شبلی فراز نے کہا ہے کہ ہم عدلیہ کو بحیثیت ایک ادارہ سپورٹ کرتے ہیں۔ اگر ہم عدالتی فیصلوں سے اتفاق نہ بھی کریں تو بھی ہم ان کو تسلیم کریں گے۔

پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر بھوک ہڑتالی کیمپ میں جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے شبلی فراز  کا کہنا تھا کہ فتووں کی کوئی گنجائش نہیں، قانون اور آئین کے دائرے میں بات کرنے کے قائل ہیں۔ ہم کسی بھی شخص کے ایسے اقدام کو سپورٹ نہیں کرسکتے۔

انہوں نے کہا کہ اگر آپ کو کسی فیصلے پر اعتراض ہے تو اسے چیلنج کریں۔ حکومتی نمائندے پریس کانفرنس کرکے معاملہ مزید بگاڑنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

شبلی فراز کا کہنا تھا کہ میں حیران ہوں کہ یہ آج بیٹھ کر چیف جسٹس کی حمایت میں پریس کانفرنس کر رہے ہیں۔ آٹھ ججز کے فیصلے کو یہ مانتے نہیں اور ادھر یہ کھڑے ہوگئے ہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہم انفرادی طور پر نہ کسی کے خلاف ہیں، نہ کسی کو سپورٹ کرتے ہیں۔ 

شبلی فراز کا کہنا تھا کہ وزراء دفتروں میں کم بیٹھتے ہیں اور پریس کانفرنس زیادہ کرتے ہیں۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ مہنگائی اور بجلی بلوں میں اضافے کے خلاف ساری قوم سراپا احتجاج ہے، ان نااہلوں کے پاس کوئی پلان نہیں، سمجھ نہیں آتا حکومت کس کی طرف کھڑی ہے۔

قومی خبریں سے مزید