• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ٹی اے کی 5 شہروں میں سموں کے غیر قانونی اجرا پر کارروائی، 15 افراد گرفتار، سامان ضبط

علامتی فوٹو
علامتی فوٹو

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے ملک کے 5 شہروں میں سموں کے غیر قانونی اجراء پر کارروائی کی ہے۔ 

اسلام آباد سے پی ٹی اے کے مطابق زونل دفاتر لاہور، فیصل آباد اور پشاور نے کارروائیاں کیں۔ 

پی ٹی اے کے مطابق راولپنڈی، سرگودھا، کوٹ مومن، کوہاٹ اور ہنگو میں موبائل فون فرنچائزز پر چھاپے مارے گئے۔

پی ٹی اے کے مطابق کارروائیوں میں فعال سمیں، موبائل فونز، افغان پاسپورٹ اور پی او آر کارڈز کی سافٹ کاپیاں ضبط کی گئیں۔

پی ٹی اے کے مطابق کارروائی میں 4 لیپ ٹاپ، ایک کمپیوٹر، 12 بی وی ایس ڈیوائسز ضبط کیں۔ مختلف شہروں سے 15 افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔ 

پی ٹی اے کے مطابق سمیں مجرمانہ سرگرمیوں، دھوکا دہی اور شناخت کی چوری میں استعمال ہوتی ہیں۔ فرنچائزز غیر قانونی طور پر سموں کے اجراء میں ملوث پائی گئیں۔

قومی خبریں سے مزید