• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرگودھا میں بھکاری کی جیب سے 5 لاکھ روپے اور پاسپورٹ برآمد


سرگودھا میں بے ہوشی کی حالت میں ملنے والے مبینہ بھکاری کی جیب سے 5 لاکھ روپے سے زائد رقم اور پاسپورٹ نکلا۔ ریسکیو نے پاسپورٹ اور پیسے معمر شخص کو واپس لوٹا دیے۔

ریسکیو اداے کے مطابق انہیں کال موصول ہوئی کہ خوشاب روڈ پر ایک شخص بے ہوشی کی حالت میں پڑا ہے، جب معمر شخص کو ریسکیو کیا جارہا تھا تو اہل علاقہ نے بتایا کہ یہ شخص یہاں پر بھیک مانگتا ہے۔

 معمر شخص کی ڈی ایچ کیو اسپتال منتقلی کے دوران اس کی جیب سے 5 لاکھ 34 ہزار روپے کی رقم برآمد ہوئی جبکہ سے پاسپورٹ بھی ملا جس پر سعودی عرب کے ویزے لگے ہوئے تھے جن پر وہ متعدد مرتبہ سعودی عرب سفر کر چکا ہے۔ 

طبی امداد کے بعد اسپتال سے ڈسچارج کرتے ہوئے ریسکیو عملے نے اس شخص کو رقم اور پاسپورٹ لوٹا دیے۔

قومی خبریں سے مزید