• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلاول کے ساتھ تصویر میں بچوں کے پیروں میں جوتے نہیں تھے، حافظ نعیم الرحمان

امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ وڈیروں اور جاگیرداروں سے پوچھیں کتنے ہیں جو خواتین کو وراثت میں حق دیتے ہیں، بلاول بھٹو کے ساتھ تصویر میں بچوں کے پیروں میں جوتے نہیں تھے۔

راولپنڈی میں جماعت اسلامی کا دھرنا  چوتھے روز بھی جاری ہے، جس سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ بلاول بھٹو پتا نہیں کتنے لاکھ کا جوتا پہن کر سندھ کے بچوں کے ساتھ تصویر بنا رہے تھے۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ دیہات میں خواتین کو کھیتوں میں جاکر کام کرنا پڑتا ہے، ہماری خواتین جفاکش اور محنتی ہیں، اس مہنگائی سے یہ خواتین بھی پریشان ہوگئی ہیں۔

قومی خبریں سے مزید