بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) سیالکوٹ کے منیجر کو ڈکیتی مزاحمت پر قتل کردیا گیا۔
پولیس کے مطابق منیجر ارتضیٰ حیدر بینک سے 81 لاکھ روپے نکلوا کر آ رہا تھا کہ ملزمان نے تعاقب کرکے اسے لوٹا اور مزاحمت پر فائرنگ کرکے قتل کردیا۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ملزمان کو گرفتار کرلیا۔