سپریم کورٹ میں فوجداری مقدمات کی سماعت کیلئے ایڈہاک ججز پر مشتمل 2 رکنی بینچ تشکیل دے دیا گیا۔
دو رکنی بینچ جسٹس سردارطارق مسعود اور جسٹس مظہرعالم میاں خیل پر مشتمل ہے، جو رواں ہفتے 38 مقدمات کی سماعت کرے گا۔
جسٹس سردار طارق اور جسٹس مظہر عالم میاں خیل نے آج ہی بطور ایڈہاک جج حلف اٹھایا ہے۔