گوادر جلسے میں شرکت سے روکنے پر مستونگ میں بلوچ یکجہتی کمیٹی کا دھرنا تیسرے روز بھی جاری ہے۔
گوادر میں دھرنے کے شرکاء نے پولیس پر پتھراؤ کیا، جواب میں پولیس نے ہوائی فائرنگ کی اور آنسو گیس کی شیلنگ کی جبکہ 20 افراد کو حراست میں لے لیا۔
مستونگ میں دھرنے کے باعث قومی شاہراہ بند ہے۔ نوشکی میں بلوچ یکجہتی کمیٹی کی کال پر دوسرے دن بھی شٹر ڈاؤن ہڑتال کی گئی۔
بلوچستان اسمبلی سے خطاب میں وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے بلوچ یکجہتی کمیٹی کی سربراہ ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ کو مذاکرت کی دعوت دے دی۔
تاہم ان کا کہنا تھا کہ جتھوں کو امن و امان خراب کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔