• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعلیٰ پنجاب کا تمام سرکاری محکموں کو انٹرن شپ پروگرام شروع کرنے کا حکم

فنکار اپنے خاندان کا ہی نہیں بلکہ قوم کا ایک فرد ہوتا ہے، مریم نواز - فوٹو: اسکرین گریب
فنکار اپنے خاندان کا ہی نہیں بلکہ قوم کا ایک فرد ہوتا ہے، مریم نواز - فوٹو: اسکرین گریب

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے تمام سرکاری محکموں کو انٹرن شپ شروع کرنے کا حکم دے دیا۔ 

صوبائی کابینہ کے بارہویں اجلاس میں 3 ماہ کے انٹرن شپ پروگرام کے تحت 2 ہزار طلبہ کو ماہانہ 25 ہزار روپے دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ 

اجلاس میں طلبہ سے ای بائیک پروجیکٹ کے ابتدائی چارجز نہ لینے جبکہ ای بائیک اسکیم میں مزید 10 ہزار الیکٹرک بائیک شامل کرنے کی بھی منظوری دی گئی ہے۔ 

صوبائی کابینہ کی محمود بوٹی اور شاد باغ میں ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ کی بھی منظوری دی گئی۔ 

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ہمت کارڈ کےلیے اسپیشل افراد کی تصدیق ان کی دہلیز پر جا کر کرنے کی ہدایت کی ہے۔ 

انہوں نے معروف گلوکارہ تصور خانم کی طرف سے رہائش کی درخواست کی بھی منظوری دی اور کہا کہ فنکار اپنے خاندان کا ہی نہیں بلکہ قوم کا ایک فرد ہوتا ہے۔

قومی خبریں سے مزید