وزیراعظم شہباز شریف اور چیئرمین نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر کا ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔
وزیراعظم نے ملک بھر میں مون سون کی بارشوں کے حوالے سے ضروری اقدامات کرنے اور جانی و مالی نقصانات کا تخمینہ لگانے کی ہدایت کی۔
انہوں نے کہا کہ بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ سے متاثرہ شاہراہیں بحال کی جائیں۔
وزیراعظم نے ہدایت کی کہ متاثرہ علاقوں میں امدادی سامان، ادویات اور علاج معالجے کی تمام تر سہولیات فراہم کی جائیں۔