سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب نے کہا کہ خود ساختہ انقلابی منتیں کرنے پر اتر آئے ہیں، خود ساختہ انقلابی فوج سے کس بات کے مذاکرات کرنا چاہتے ہیں۔
بانی پی ٹی آئی کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ شہدا کے مجسمے، جی ایچ کیو اور ایئربیس پر حملے کرنے پر فوج سے معافی مانگیں، مذاکرات نہیں۔
سینیئر وزیر پنجاب نے کہا کہ کورکمانڈر کا گھر جلانے پر فوج سے معافی مانگیں، مذاکرات نہیں۔ شہداء کے اہل خانہ سے 9 مئی کے گناہ کی معافی مانگیں۔
انھوں نے کہا کہ فاشسٹ کی بات صرف اور صرف اقتدار کیلئے ہوتی ہے۔ اقتدار کی خاطر آئین توڑنے والا فاشسٹ ہوتا ہے۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ فاشسٹ سیاسی مخالف کو اذیت دینے کیلئے قید والد کے سامنے بیٹی کو گرفتار کرتا ہے۔ فاشسٹ وہ ہوتا ہے جسے’میڈیا پریڈیٹر‘، آزادیاں ہڑپ کرنے والا درندہ قرار دیا ہوتا ہے۔