لاہور(جنرل رپورٹر)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا 12اجلاس منعقد ہوا جس میں بڑے فیصلے کیے گئے اوراہم پراجیکٹس کی منظوری دی گئی۔ وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے فنکاروں کے لئے ہاؤسنگ سکیم بنانے کی ہدایت کی۔ اجلاس میں چیف منسٹر پنجاب کلائمنٹ لیڈر شپ ڈویلپمنٹ، انٹرن شپ پروگرام کی منظوری دی گئی۔ اجلاس میں اضلاع میں 80ارب روپے کے3ہزارپراجیکٹس کاجامع پلان پیش کیا گیا۔ وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے ای بائیک کے انشورنس کے سوا باقی چارجز حکومت کو ادا کرنے کی ہدایت کی۔ وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے ہمت کارڈ کاسہ ماہی وظیفہ بڑھا کر10 ہزار 500 روپے تک کرنے کی کاحکم دیا۔ اجلاس میں پنجاب انفورسمنٹ اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی کے قیام کی منظوری دی گئی۔ پنجاب انفورسمنٹ اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی صوبائی، ضلعی اور تحصیل کی سطح پر کام کرے گی۔