• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دانش تیمور نے بھی شاہ رخ خان کی طرح باہیں پھیلا دیں

فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا
فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا 

پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار دانش تیمور بھی بھارتی اداکار شاہ رخ خان کے رنگ میں رنگ گئے۔

دانش تیمور آج کل اپنی اہلیہ، اداکارہ عائزہ خان اور بچوں کے کے ہمراہ برطانیہ میں چھٹیاں منا رہے ہیں اور وہاں سے اپنی فیملی کے ساتھ گزرنے والے خوبصورت اور یادگار لمحات کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کر رہے ہیں۔

اداکار نے برطانیہ سے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر گزشتہ روز ایک نئی ویڈیو شیئر کی ہے جس میں اُنہیں اپنی اہلیہ کے ہمراہ ایک فارم پر  وہاں کی خوبصورتی سے لطف اندوز ہوتے، اسٹرابیریز کھاتے اور سورج مکھی کے پھولوں کے باغ مین شاہ رخ خان کا سگنیچر پوز دیتے ہوئے نظر آئے۔

اُنہوں نے یہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ’اچھی یادیں دل کا لازوال خزانہ ہیں‘۔

اس ویڈیو کے بیک گراؤنڈ میں شاہ رخ خان کی مشہور فلم’ویر زارا‘ کا گانا ’میں یہاں ہوں‘ بھی سنا جا سکتا ہے۔

دانش تیمور کی اس ویڈیو کو ان کے مداحوں کی جانب سے بہت پسند کیا جا رہا ہے اور اس پر دلچسپ تبصرے بھی کیے جا رہے ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید