اپوزیشن اور حکومت کے درمیان مذاکرات میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے متعدد رہنما مشاورت کے باوجود شامل نہیں ہوئے، علی امین گنڈاپور حکومت سے مذاکرات کے حق میں نہیں ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز اپوزیشن سے روابط کے معاملے پر پارٹی رہنماؤں میں سخت کشیدگی بھی ہوئی، مذاکرتی ٹیم میں پی ٹی آئی کے پانچ میں سے 4 ممبران غیر حاضر تھے۔
سلمان اکرم راجہ، علی امین گنڈاپور اور عمر ایوب مذکرات میں شامل نہیں ہوئے، عمر ایوب سے پارٹی رہنماؤں نے مذاکرات میں شمولیت کا کہا، علی امین گنڈاپور سے بھی پارٹی رہنماؤں نے مذاکرات میں شرکت کا کہا، علی امین گنڈاپور نے مذاکراتی عمل میں شرکت سے معذرت کی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سلمان اکرم راجہ نے بیرسٹر گوہر سے مذاکرات پر مشاورت کی، مشاورت کے بعد سلمان اکرم راجہ نے مذکراتی عمل میں شرکت سے انکار کیا۔
پی ٹی آئی کی جانب سے بطور جماعت صرف اسد قیصر مذاکرات میں شریک ہوئے، اپوزیشن اتحاد کی جانب سے حامد رضا اور علامہ راجہ ناصر عباس اجلاس میں شریک ہوئے۔