پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ نے کہا ہے کہ اسماعیل ہنیہ کا قتل اسرائیلی دہشت گردی کی کھلی مثال ہے۔
ایک بیان میں خورشید شاہ نے کہا کہ اسرائیل کی ایران کی آزادی اور خودمختاری میں مداخلت کی شدید مذمت کرتے ہیں۔
خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ اسرائیل کی دہشت گردی خطے کے امن کو پامال کرنے کی سازش ہے۔
انہوں نے کہا کہ اسرائیلی بربریت کا راستہ روکنے کے لیے عالمی قوتوں کو اپنا کردار ادا کرنا ہو گا۔
واضح رہے کہ فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس کے سیاسی سربراہ اسماعیل ہنیہ ایران کے دارالحکومت تہران میں اسرائیلی حملے میں شہید ہوگئے ہیں۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق حماس نے اسماعیل ہنیہ کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کردی ہے، وہ ایرانی صدر کی تقریب حلف برداری میں شرکت کے لیے ایران گئے تھے۔
حماس کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ تہران میں اسرائیلی حملے میں اسماعیل ہنیہ شہید ہوئے، حملے میں ان کا ایک محافظ بھی شہید ہوا ہے۔