• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیپرا نے بجلی صارفین کی شکایات کے اندراج کے لیے ایپلی کیشن لانچ کردی

فائل فوٹو
فائل فوٹو

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی صارفین کی شکایات کے اندراج کے لیے ایپلی کیشن لانچ کر دی۔

’نیپرا آسان اپروچ‘ ایپ سے ملک بھر میں بجلی سے متعلق شکایات درج کرائی جاسکیں گی۔

اس حوالے سے چیئرمین نیپرا وسیم مختار کا کہنا ہے کہ نیپرا پر تنقید کی جاتی ہے کہ صارف کے لیے نیپرا کیا کر رہا ہے، بجلی سے متعلق زیادہ تر شکایات گھریلو صارفین کی ہوتی ہیں۔

ٹیکنیکل ممبر رفیق شیخ نے کہا کہ ہر سال بجلی صارفین کی سالانہ 20 ہزار شکایات آتی ہیں۔

نیپرا حکام کا کہنا ہے کہ شکایات کے تناسب کے مطابق بجلی کمپنیوں کے افسران کے خلاف کارروائی بھی ہو گی۔

قومی خبریں سے مزید