• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایٹمی جنگ کا خطرہ، پاک بھارت تنازع 3 ارب جانیں لے سکتا ہے

کراچی ( رفیق مانگٹ) بھارت اور پاکستان کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی نے دنیا کو ایٹمی جنگ کے دہانے پر لا کھڑا کیا ہے۔ پہلگام حملے کے بعد دونوں ایٹمی طاقتوں کے تعلقات بدترین سطح پر ہیں۔ 

برطانوی اخبار کی ایک رپورٹ نے خبردار کیا ہے کہ ایٹمی جنگ نہ صرف جنوبی ایشیا بلکہ پوری دنیا کے لیے تباہ کن ہوگی، جو 15 کروڑ فوری ہلاکتوں اور 3ارب افراد کی بھوک سے موت کا باعث بن سکتی ہے۔ 

بھارت اور پاکستان، جو 1974 اور 1998 کے ایٹمی تجربات کے بعد سے ایٹمی طاقتیں ہیں، مجموعی طور پر 300 ایٹمی وار ہیڈز رکھتے ہیں۔ 

جدید میزائل سسٹمز اور لڑاکا طیاروں سے لیس یہ ممالک ایک دوسرے کے لیے مسلسل خطرہ ہیں۔ 

یونیورسٹی آف کولوراڈو کے پروفیسر برائن ٹون کی تحقیق کے مطابق، دونوں ممالک کے درمیان ایٹمی جنگ 5 سے 15 کروڑ افراد کی فوری ہلاکت کا سبب بن سکتی ہے۔ 

شہر تباہ ہو جائیں گے، زخمیوں کو امداد نہ ملے گی، اور بنیادی ڈھانچہ مکمل طور پر منہدم ہو جائے گا۔ یہ تباہی جنوبی ایشیا تک محدود نہیں رہے گی۔

اہم خبریں سے مزید