• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مودی سن لے، دریائے سندھ ہمارا ہے، اس میں یا تو ہمارا پانی بہے گا یا اُن کا خون، بلاول بھٹو


پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے مودی سرکار کو دوٹوک پیغام دے دیا، ان کا کہنا ہے کہ مودی سن لے، دریائے سندھ ہمارا ہے، اس میں یا تو ہمارا پانی بہے گا یا اُن کا خون، ہم ڈٹ کر بھارت کا مقابلہ کریں گے، ہماری فوج بھارت کو منہ توڑ جواب دے گی۔

سکھر میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں دہشت گردی کا واقعہ ہوا تو بھارت نے پاکستان پر الزام لگا دیا، مودی نے پاکستان پر جھوٹے الزامات لگائے ہیں، ہماری افواج بھارت کو منہ توڑ جواب دے گی۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ ہر پاکستانی سندھو کا سفیر بن کر کہے  گا سندھو پر ڈاکہ نا منظور، یہ دریا ہم سب کا ہے، دشمن کی آنکھ ہمارے دریا پر ہے، سندھ دریا سے ہمارا پانی بہے گا یا ان کا کا خون بہے گا، مودی کی سندھو کے حوالے سے کوششیں ناکام کروائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور ن لیگ نے طے کر لیا ہے کہ نیا کینال عوام کی مرضی کے بغیر نہیں بنے گا، تمام صوبوں کی رضا مندی کے بغیر کینال نہیں بن سکتے، طے ہوگیا ہے کہ آپ کی مرضی کے بغیر کوئی نئی نہر نہیں بنے گی۔

پی پی پی چیئرمین نے کہا کہ سندھ نے اپنے اعتراضات مشترکہ مفادات کونسل میں رکھے ہیں، سندھ حکومت نے پانی کے معاملے پر جولائی سے اعتراضات کیے ہیں۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ پیپلز پارٹی کا یکم مئی کو میرپورخاص میں جلسہ ہوگا، 2 مئی کو مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس ہوگا، تمام صوبوں کی مرضی کے بغیر کوئی کینالز نہیں بنےگی،یہ ممکن نہیں ہوتا اگر پیپلزپارٹی کےجیالے جدوجہد نہیں کرتے، باہمی مشاورت کے بعد زرعی مسائل کو حل کرنے کی کوشش کریں گے، معاہدے کے تحت پانی معاہدے کی خلاف ورزی نہیں کی جائے گی۔

پی پی پی چیئرمین نے کہا کہ جن منصوبوں پر اتفاق رائےنہیں ہوگا وہ منصوبہ واپس متعلقہ ادارے کو بھیجا جائےگا۔

قومی خبریں سے مزید