اسلام آباد (اسرار خان)کراچی کے صنعتکاروں،بجلی کے صارفین اور سیاستدانوں نے نیپرا کو ربر اسٹیمپ قرار دیتے ہوئے بجلی کے نرخوں میں اضافے کےلیے کے الیکٹرک کے مطالبے کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ جس کی بجلی کےلیے پیداواری لاگت 27روپے فی یونٹ اور حکومت کے 9روپے فی یونٹ ہے جبکہ اس ادارے نے صارفین کے 54ارب روپے روکے ہوئے ہیں۔ صنعتکاروں، سیاستدانوں اور بجلی کے صارفین نے نیپرا کو مورد الزام ٹھہراتے ہوئے کہا کہ وہ عوامی مفادات کا تحفظ کرنے کے بجائے حکومت اور کےالیکٹرک کا ہر مطالبہ پورا کردیتی ہے۔ یہ تنقید کےالیکٹرک کی 5.45روپے فی یونٹ اضافی کے مطالبے کی عام سماعت کے موقع پر کی گئی۔