بھارت کے سابق کرکٹر اور کوچ انشومن گایکواڈ 71 برس کی عمر میں چل بسے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق کرکٹر خون کے کینسر سے زندگی کی طویل جنگ کے بعد گزشتہ روز وفات پاگئے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق انشومن گایکواڈ گزشتہ ماہ بھارت واپس آنے سے قبل لندن کے کنگز کالج اسپتال میں بلڈ کینسر کا علاج کروا رہے تھے۔
انہوں نے 27 دسمبر 1974 کو کلکتہ میں ویسٹ انڈیز کے خلاف اپنا ٹیسٹ ڈیبیو کیا تھا جبکہ اپنا آخری ٹیسٹ میچ بھی کلکتہ میں انگلینڈ کے خلاف 1984 میں کھیلا تھا۔
انہوں نے 1974 سے 1987 کے دوران بھارت کی جانب سے 40 ٹیسٹ اور 15 ون ڈے میں پرفارمنس دی تھی۔