• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

داتا دربار کے باہر ٹھیلا لگانے والے معذور شخص سے بھتہ لینے والا گرفتار

داتا دربار: فوٹو فائل
داتا دربار: فوٹو فائل

لاہور میں داتا دربار کے باہر ریڑھی لگانے والے معذور شخص سے بھتہ لینے والے شخص کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم پر معذور شخص سے بھتہ لینے کا الزام ہے، اس کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

پولیس کا مزید کہنا ہے کہ ملزم نے داتا دربار کے باہر ریڑھی لگانے والے معذور سے 30 ہزار روپے بھتہ مانگا تھا، ملزم کے 5 ہزار روپے بھتہ لینے کی ویڈیو بھی منظرعام پر آئی ہے۔

مدعی مقدمہ سید غلام احمد کا کہنا ہے کہ ملزم ٹاؤن انتظامیہ کے نام پر بلیک میل کرتا تھا۔

قومی خبریں سے مزید