• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی میں 2 نجی کالجز اور 16 اسکولز سیل کردیے گئے

علامتی فوٹو
علامتی فوٹو

راولپنڈی کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے 16 نجی اسکول اور 2 نجی کالجز کو سیل کردیا ہے، نجی تعلیمی ادارے غیر قانونی رہائشی و کمرشل عمارتوں میں قائم تھے۔

ترجمان آر ڈی اے کے مطابق ڈی جی آر ڈی اے کنزہ مرتضیٰ کی ہدایت پر غیر قانونی رہائشی و کمرشل عمارتوں کے خلاف آپریشن جاری ہے، آپریشن میں پولیس کی معاونت بھی حاصل ہے۔

 ترجمان آر ڈی اے کے مطابق آپریشن کے دوران 2 نجی کالجز سمیت 18 اسکولز کو سر بمہر کردیا گیا ہے جو غیر قانونی رہائشی و کمرشل عمارتوں میں قائم کیے گئے تھے، جائیدادوں کے مالکان کو پہلے نوٹسز جاری کیے گئے تھے۔

 تعلیمی اداروں کے مالکان نے بغیر منظوری اور این او سی کے غیر قانونی تجارتی عمارتیں قائم کی تھیں، آپریشن نجی ہاؤسنگ اسکیم، عیدگاہ اسکیم اور دوسہرہ گراؤنڈ اسکیم میں کیا گیا۔

قومی خبریں سے مزید