سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان اور امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔
سعودی خبر ایجنسی کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان مشرق وسطیٰ کی تازہ صورتحال پر تبادلہ خیال ہوا۔
سعودی خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ دونوں رہنماؤں نے خطے میں بڑھتی کشیدگی کم کرنے پر زور دیا۔
انٹونی بلنکن اور فیصل بن فرحان نے غزہ میں مستقل جنگ بندی تک پہنچنے پر بھی بات چیت کی۔