• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈسپلن توڑنے والے کرکٹرز کے خلاف گھیرا تنگ، پابندی لگنے کا امکان

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ نے امریکا میں ٹی ٹوئینٹی ورلڈ کپ کے دوران ڈسپلن کی خلاف ورزی کرنے والے کرکٹرز کے خلاف گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ کرکٹرز کی جانب سے چئیرمین محسن نقوی کے خلاف منظم مہم چلائی جارہی ہے لیکن پی سی بی نے دباؤ کے بغیر کرکٹرز کے خلاف پابندی لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ایک سابق کپتان پر مشتمل کمیٹی سنئیر منیجر وہاب ریاض منیجر منصور رانا اور غیر ملکی ہیڈ کوچ گیر ی کرسٹین کی ٹوررپورٹس پر کارروائی کرے گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وقار یونس اس عمل کا حصہ ہوں گے۔قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کے حوالے سے تین رپورٹس کا جائزہ لیا جائے گا ، ایکرپورٹ آزادانہ انٹیلیجسس سے تیار کروائی گئی ہے ، پی سی بی ڈسپلنری کمیٹی ان رپورٹس کا تفصیلی جائزہ لے گی ، کمیٹی کے سربراہ ایک سابق کپتان کو مقرر کیا جارہا ہے جو براہ راست کارروائی کی نگرانی کریں گے۔کمیٹی کی سفارشات کی روشنی میں کھلاڑیوں کے حوالے سے فیصلے کیے جائیں گے حتمی سفارشات پر عمل درآمد میںوقار یونس اور محسن نقوی شامل ہوں گے۔

اسپورٹس سے مزید