کراچی(اسٹاف رپورٹر) پیرس اولمپکس گیمز میں چینی خاتون ٹینس اسٹارژینگ کنوین نے جمعرات کو اولمپکس میں نئی تاریخ بناتے ہوئے فائنل میں رسائی حاصل کرلی، انہوںنے عالمی نمبر ایک ایگاسوئے تیک کو شکست دی وہ پہلی چینی خاتون ہیں جنہوں نے اولمپکس فائنل میں کوالیفائی کیا،اٹلی کے لورینزو موسیٹی نے کو دفاعی چیمپئن الیگزینڈر زیویریو کو اولمپک گیمز ٹینس ٹورنامنٹ سے باہر کر دیا۔سوئمنگ کے مینز سو میٹر فری اسٹائل فائنل میں چین کے پین زینلے نے نئے عالمی ریکارڈ کے ساتھ طلائی تمغہ حاصل کیا، میزبان فرانس نے سوئمنگ کے مینز دو سو میٹر بریسٹ اسٹروک میں سونے کا تمغہ جیتا۔ تلوار بازیکے ویمنز ٹیم مقابلے میں اٹلی نے ویمنز رگبی کا طلائی تمغہ نیوزی لینڈ نے اپنے نام کیا،چین کی یانگ جیاؤ نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے خواتین کی 20 کلومیٹر واک اولمپک ٹائٹل جیت لیا۔28 سالہ عالمی ریکارڈ ہولڈر اسپین کی ماریا پیریز کو پیچھے چھوڑ کر آسٹریلیا کی جمائما مونٹاگ نے کانسی کا تمغہ اپنے نام کیا۔ی ایکواڈورکے برائن پنٹاڈو نے مردوں کی 20 کلومیٹر واک اولمپک گولڈ میڈل جیت لیا۔الجزائر کی باکسر ایمانی خلیف، جو گزشتہ سال صنفی اہلیت کے امتحان میں ناکام ہوئی تھی، نے جمعرات کو پیرس اولمپکس میں اپنے اطالوی حریف کو 46 سیکنڈز میں پچھاڑ دیا ، اطالوی وزیر اعظم جارجیا میلونی نے طنزیہ کہا کہ لڑائی برابری کی بنیاد پر نہیں تھی۔ڈائیونگ میں وویمن سنکرونائزڈ ٹین میٹر پلیٹ فارم کا گولڈ میڈل چین نے اپنے نام کیا۔ روئنگ میں مینز کواڈریپل اسکلز فائنل میں سونے کا تمغہ نیدرلینڈز نے جیتا۔روئنگ کے ہی ویمن کواڈ ریپل اسکلز فائنل میں طلائی تمغہ برطانیہ کے ہاتھ آیا۔ بی ایم ایکس فری اسٹائل سائیکلنگ کے ویمن پارک فائنل میں چینی سائیکلسٹ گولڈ میڈل جیتنے میں کامیاب رہیں۔اسی ایونٹ کے مینز فائنل میں ار جنٹائن نے گولڈ میڈل جیتا جو پیرس اولمپکس میں اس کا پہلا سونے کا تمغہ ہے،پیرس اولمپکس میں 51 سالہ ترکش شوٹر نے یوسف ڈیکیک نے بغیر آلات کے نشانہ لگا کر سب کو حیران کردیا۔شوٹر یوسف نے مقابلے میں نہ آنکھوں پر خصوصی لینس لگائے نہ ہی کان پر سیفٹی گیئرز پہنے اور ایک ہاتھ جیب میں رکھ کر دوسرے سے نشانہ لگا کر چاندی کا تمغہ جیت لیا۔امریکا جمناسٹک کی ملکہ سمون بائلز نے دماغی بیماری سے صحت یابی کے بعد پیرس اولمپکس میں گولڈ میڈل کے ذریعے شاہانہ انداز سے واپسی کی ہے۔ میڈلز کی دو ڑ میں چین بدستور برتری لئے ہوئے ہے اس نے11گولڈ،سات سلور اور چار برانز میڈل بھی جیت رکھے ہیں،فرانس اور جاپان کےپاس 8,8گولڈ میڈل ہیں۔ مردوں کے ہاکی میں آسٹریلیا نے نیوزی لینڈ کو بیلجیم نے بھارت کو، ارجنٹائن نے آئر لینڈ کوشکست دی،والی بال میں اٹلی نے نیدر لینڈ کو ، ٹیبل ٹینس خواتین میں چین کی شن سنگیا سیمی فائنل میں پہنچ گئی۔