کراچی(اسٹاف رپورٹر)انگلینڈ کے نئے وائٹ بال ہیڈ کوچ کے لئے سری لنکا کے کمار سنگا کارا،انگلینڈ کے اینڈریو فلن ٹوف اور مارکوس ٹرسکوتھک مضبوط امیدوار بن کر سامنے آرہے ہیں۔ سابق انگلش اوپنر و اسسٹنٹ کوچ ٹریسکوتھک عبوری بنیادوں پر ٹیم کی ذمہ داری سنبھالیں گے اور دورہ آسٹریلیا کے دوران انگلینڈ کی کوچنگ کا فریضہ سرانجام دیں گے۔انگلینڈ کے وائٹ بال ٹیم کے ہیڈ کوچ میتھیو موٹ عہدے سے مستعفی ہوچکے ہیں۔انگلش کرکٹ ٹیم کو ٹی 20 ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں بھارت سے شکست ہوئی تھی جس کے بعد کوچ میتھیو موٹ اور کپتان کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔