کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان باسکٹ بال فیڈریشن کے زیر اہتمام جشن آزادی بین الصوبائی باسکٹ بال چیمپئن شپ دس اگست سے کھیلی جائے گی۔ جس میں مینز اور وویمنز مقابلے ہونگے،پنجاب، خیبر پختونخوا، سندھ، بلوچستان اور اسلام آباد کی ٹیمیں ایکشن میں ہونگیں، دریں اثناء پاکستان باسکٹ بال فیڈریشن نے کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے معاملات کی جانچ پڑتال اور کلبوں کی ا سکرونٹی کے لئے نئی کمیٹی تشکیل دے دی۔سابقہ کمیٹی کے چیئر مین محفوظ الحق نے ذاتی وجوہات پر کام کرنے سے معذرت کرلی تھی جس کے بعد پاکستان باسکٹ بال فیڈریشن نے اسکروٹنی کمیٹی کواز سرنو تشکیل دیتے ہوئے محمد اشفاق کو چیئرمین مقرر کیا ہے جبکہ اسلام خان نیازی اور وسیم الرحمان ممبران ہونگے۔