• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملکی حالات کے پیش نظر ہاکی ٹورنامنٹ ملتوی

کراچی(اسٹاف رپورٹر) ملکی حالات کے پیش نظرپاکستان ہاکی فیڈریشن کے زیر اہتمام و پاک آرمی سپورٹس ڈائریکٹوریٹ کے تعاون سے 8 سے 14 اگست تک ہاکی اسٹیڈیم ایوب پارک راولپنڈی میں کھیلا جانے والا آل پاکستان نشان حیدر (فلڈ لائٹ)ہاکی ٹورنامنٹ ملتوی ہوگیا ۔ اس حوالے سے پاک آرمی سپورٹس ڈائریکٹوریٹ نے پاکستان ہاکی فیڈریشن کو باضابط مطلع بھی کردیا ہے۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن کی جانب سے پی ایچ ایف سے تمام ملحقہ یونٹس و ایونٹ میں حصہ لینے والی تمام ٹیموں کے ا سپورٹس ڈپارٹمنٹس کو لیٹر سے آگاہ کردیا گیا ہے۔ نئی تاریخوں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔
اسپورٹس سے مزید