بالی ووڈ کے اسٹار اداکار عامر خان نے کہا ہے کہ لوگ مجھے، شاہ رخ اور سلمان خان کو بھلادیں گے۔
اکثر کہا جاتا ہے کہ عامر خان، سلمان اور شاہ رخ خان فلمی دنیا کے آخری ستارے ہیں اور نئے زمانے کے اداکاروں کو ان جیسی کامیابی دہرانے میں مشکل ہوگی۔
لیکن عامر خان اس خیال پر یقین نہیں رکھتے بلکہ وہ سمجھتے ہیں کہ ہر چیز تخلیق ہوتی ہے اور پھر تباہ ہوجاتی ہے، ایک دن آئے گا لوگ ہم خانز کو بھی بھول جائیں گے۔
حالیہ انٹرویو میں 60 سالہ اداکار نے کہا کہ میں، سلمان خان اور شاہ رخ خان بالی ووڈ کے آخری اسٹار اداکار نہیں ہیں، ہمارے بعد بہت آئیں گے۔
انہوں نے کہا کہ ہم تینوں خانز بالی ووڈ کے آخری اسٹار اداکار نہیں ہیں، لوگ ہمیں بھلادیں گے بلکہ ہم تو گنتی میں بھی نہیں رہیں گے۔
اسٹار اداکار نے مزید کہا کہ مجھے نہیں لگتا کہ ہمارے بعد کوئی اسٹار اداکار نہیں ہوگا، آپ ہمیں بھول جاؤں گے، یہ دنیا کی روایت ہے۔
عامر خان نے کچھ عرصے پہلے کہا تھا کہ وہ شاہ رخ اور سلمان خان کے ساتھ ایک فلم کرنا چاہتے ہیں اور انہں صحیح اسکرپٹ کا انتظار ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ تین ہیرو والی فلموں کا اچھا اسکرپٹ تلاش کرنا مشکل ہوسکتا ہے، میں پرانی یادوں کو چھوڑ کر سلمان خان اور شاہ رخ خان کے ساتھ ممکنہ تعاون کےلیے پرجوش ہوں۔
اسٹار اداکار نے دیگر دو خانز کے ساتھ اسکرین شیئر نہیں کی ہے خاص طور پر شاہ رخ خان کے ساتھ وہ کسی بھی فلم میں ایک ساتھ نظر نہیں آئے ہیں۔
عامر خان اور سلمان خان نے کامیڈی فلم ’انداز اپنا اپنا‘ میں جبکہ سلمان خان اور شاہ رخ خان نے کرن ارجن، کچھ کچھ ہوتا ہے، ہم تمہارے ہیں صنم اور پٹھان میں ایک ساتھ فلم کی ہیں۔