حال ہی میں لائیو شو کے دوران غلط لفظوں کے سبب تنازع میں پھنسنے والے اداکار دانش تمیور کو چار شادیوں سے متعلق دیا گیا بیان راس آ گیا۔
اداکار دانش تیمور کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر فالوورز کی تعداد میں راتوں رات غیر معمولی اضافہ دیکھنے میں سامنے آیا ہے۔
دانش تیمور کے اکاؤنٹ پر فالوور کے اچانک اس اضافے کی خبر سوشل میڈیا پر جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی ہے جسے متعدد سوشل میڈیا پیجز کی جانب سے شیئر کیا جا رہا ہے۔
دوسری جانب اداکار دانش تیمور نے بھی اس خبر کی تصدیق کرتے ہوئے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک اسٹوری شیئر کی ہے۔
دانش تیمور کی نئی انسٹاگرام اسٹوری کے مطابق ان کے اکاؤنٹ پر حال ہی میں 157.1 ملین فالوورز کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد ان کے اکاؤنٹ پر فالوورز کی تعداد 8.4 ملین تک جا پہنچی ہے۔
دانش تیمور کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اگر نظر دوڑائی جائے تو وہ 47 اکاؤنٹس کو فالو کر رہے ہیں جبکہ انہوں نے تاحال اس اکاؤنٹ پر 782 پوسٹس شیئر کی ہیں۔
یاد رہے کہ دانش تیمور کی اہلیہ، اداکارہ و ماڈل عائزہ خان پاکستان میں انسٹاگرام پر فالو کی جانے والی دوسری بڑی اداکارہ ہے۔
اداکارہ عائزہ خان اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر 14.5 ملین فالوورز رکھتی ہیں۔