• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عامر خان کی ایک غلطی جسے صرف امیتابھ بچن ہی پکڑ پائے

فلم دنگل میں عامر خان کی کونسی غلطی تھی جو صرف امیتابھ بچن ہی پکڑ پائے؟ بالی ووڈ کے اسٹار اداکار نے انکشاف کردیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق عامر خان نے 2016ء میں ریلیز ہونے والی فلم دنگل میں مہاویر سنگھ پھوگٹ کا کردار نبھایا تھا۔

فلم کی ہدایت کاری کی ذمے داری نتیش تیواری نے ادا کی تھی، عامر خان نے دنگل میں اپنے کیرئیر کی بہترین پرفارمنس دی۔

دنگل بھارتی سنیما کی تاریخ میں بلاک بسٹر ثابت ہوئی، لیکن اب عامر خان نے فلم شاٹ سے متعلق انکشاف کیا ہے، جس میں وہ اپنے کردار سے باہر نکل گئے تھے اور اس غلطی کو صرف امیتابھ بچن ہی پکڑ پائے تھے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق عامر خان نے ممبئی میں فلم فیسٹیول میں شرکت کی تو ایک مداح نے استفسار کیا کہ وہ اپنے کیرئیر میں کس پرفارمنس کو بہتر سمجھتے ہیں؟

بالی ووڈ کے اسٹار اداکار نے جواب دیا میرے خیال میں دنگل، جس کا صرف ایک شاٹ چھوڑ کر، جو میں غلط کیا تھا لیکن امیتابھ بچن بہت تیز ہے انہوں نے وہی شاٹ پکڑلیا۔

عامر خان نے گزشتہ ہفتے اپنی 60ویں سالگرہ منائی ہے، وہ 2022ء میں ریلیز ہونے والی فلم لال سنگھ چڈھا کے بعد کسی بھی فلم میں نظر نہیں آئے ہیں۔

اُن کی اگلی فلم ستارے زمین پر ہے، جو ریلیز کی منتظر ہے، یہ 2007ء کی فلم تارے زمین پر کا سیکوئل ہے، یہی وہ فلم ہے، جس سے انہوں نے ہدایت کاری کا آغاز کیا تھا۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید