• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چوتھا ٹی ٹوئنٹی: نیوزی لینڈ کا شاندار کم بیک، پاکستان کو باآسانی ہرا دیا

پاکستان کے کم بیک کے بعد نیوزی لینڈ کا بھی کم بیک! تیسرے میچ میں شکست کے بعد چوتھے ٹی ٹوئنٹی میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو باآسانی ہرا دیا۔

ماؤنٹ منگونی میں کھیلے گئے چوتھے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کرانے کا فیصلہ کیا جس کے بعد نیوزی لینڈ نے پاکستان کو جیت کے لیے 221 رنز کا ہدف دیا۔

میچ میں نیوزی لینڈ نے اپنی اننگ کا آغاز اور اختتام اچھے انداز میں کیا۔

نیوزی لینڈ کی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹ کے نقصان پر 220 رنز بنائے۔ فن ایلن 50، مائیکل پریسویل 46 اور ٹم سیفرٹ 44 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ ڈیرل مچل 29 اور مارک چیپمین نے 24 رنز بنائے۔

پاکستان کے شاہین آفریدی 4 اوورز میں 49 اور شاداب خان بھی 4 اوورز میں 49 رنز دے کر کوئی وکٹ حاصل نہ کرسکے جبکہ حارث رؤف نے 3، ابرار احمد 2 اور عباس آفریدی نے ایک وکٹ حاصل کی۔

ہدف کا تعاقب

بعدازاں ہدف کے تعاقب میں پاکستان ٹیم کی بیٹنگ لائن نیوزی لینڈ کے فاسٹ بولرز کے سامنے ریت کی دیوار ثابت ہوئی۔

شروع سے ہی وکٹس گرنے کا سلسلہ شروع ہوا اور 16.2 اوورز میں 105 رنز پر مکمل ہوگیا۔

پاکستان کے 8 بیٹرز ڈبل فیگر میں بھی نہ جاسکے۔ عبدالصمد 44 جبکہ عرفان خان 24 رنز بنا سکے اور ابرار احمد 1 رن پر ناٹ آؤٹ رہے۔

یوں نیوزی لینڈ نے 5 میچز کی سیریز میں 3-1 کی فیصلہ کُن برتری حاصل کرلی ہے۔

پاکستان ٹیم

اس میچ کے لیے پاکستان ٹیم بغیر تبدیلی کے میدان میں اتری۔ محمد حارث، حسن نواز، سلمان آغا، عرفان خان، شاداب خان عبدالصمد، خوشدل شاہ، عباس آفریدی، شاہین آفریدی، حارث رؤف اور ابرار احمد پلیئنگ الیون کا حصہ تھے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید