• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جو بائیڈن مزاحمتی گروپوں کے رہنماؤں کی ٹارگٹ کلنگ پر برہم

فائل فوٹو۔
فائل فوٹو۔

امریکی صدر جو بائیڈن نے جمعرات کو اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا۔ 

واشنگٹن سے عرب میڈیا کے مطابق امریکی عہدیدار نے دعویٰ کیا ہے کہ صدر بائیڈن نے نیتن یاہو سے سختی کیساتھ جنگ بندی اور قیدیوں کے تبادلے کا معاملہ جلد از جلد نمٹانے کی ہدایت کی۔ 

امریکی عہدیدار کے مطابق صدر بائیڈن نے اسرائیل کی جانب سے مزاحمتی گروپوں کے رہنماؤں کی ٹارگٹ کلنگ پر برہمی کا اظہار کیا۔ 

امریکی عہدیدار نے کہا کہ صدر بائیڈن نے نتن یاہو سے کشیدگی کو مزید بڑھانے سے گریز کرنے کی ہدایت کی اور کہا بصورت دیگر واشنگٹن سے امداد کی امید نہ رکھیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید