• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسماعیل ہنیہ کی طیارے میں قرآن پاک پڑھتے ہوئے آخری تصویر سامنے آگئی

اسماعیل ہنیہ : فوٹو فائل
اسماعیل ہنیہ : فوٹو فائل

فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس کے سیاسی رہنما اسماعیل ہنیہ کی بہو نے ان کی طیارے میں سفر کے دوران قرآن پاک پڑھتے ہوئے تصویر شیئر کردی۔

ممکنہ طور پر یہ تصویر ایران جاتے ہوئے طیارے میں لی گئی ہے۔

اسماعیل ہنیہ کی بہو ایناس ہنیہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے اس کا عنوان ’آخری سفر، آخری تصویر‘ تحریر کیا۔

اپنے پیغام میں ایناس ہنیہ نے کہا کہ شہید کمانڈر اسماعیل ہنیہ اپنے آخری سفر پر ہوائی جہاز میں بیٹھے قرآن پاک کی تلاوت کر رہے ہیں۔

اسماعیل ہنیہ کی بہو نے مزید کہا کہ یہ لمحہ اس بات کا اعلان تھا کہ انہوں نے دنیا پر آخرت کو ترجیح دی اور جہاد کے راستے کو خلوص اور ایمان کے ساتھ اختیار کیا۔

ایناس ہنیہ نے کہا کہ اللّٰہ سے دعا ہے کہ وہ انہیں شہید کے طور پر قبول فرمائے اور ان کے درجات بلند کرے۔

واضح رہے کہ اسماعیل ہنیہ 31 جولائی کو ایران کے دارالحکومت تہران میں اسرائیلی حملے میں شہید ہوگئے تھے، وہ ایرانی صدر کی تقریب حلف برداری میں شرکت کیلئے ایران میں موجود تھے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید