گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ) مووآن پاکستان کے بعد ’’جانے کی باتیں جانے دو ‘‘کے بینر گوجرانوالہ میں بھی لگادیئے گئے ہیں ۔یہ بینر گوجرانوالہ ماربل ایسوسی ایشن کے صدر میاں گلزار احمد کی طرف سے آویزاں کئے گئے ہیں۔بینر پر واضع لکھا گیا ہے کہ جنرل راحیل شریف قوم کے مسیحا ہیں۔ قوم کی التجا ہے خدا کے لئے جانے کی بات جانے دو ،پاکستانی قوم اور پاکستان کو آپ کی ضرورت ہے ۔