• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بنگلادیش میں ہوئی پیشرفت کیلئے بنگلادیش ٹی وی چینلز کو دیکھ رہے ہیں، ہائی کمشنر بنگلادیش

فائل فوٹو
فائل فوٹو

اسلام آباد میں بنگلادیش کے ہائی کمشنر روح العالم نے کہا ہے کہ بنگلادیش میں ہوئی پیشرفت کے لیے بنگلادیش ٹی وی چینلز کو دیکھ رہے ہیں۔

جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے  روح العالم نے کہا کہ بنگلادیش کے ہائی کمیشن اور ڈھاکہ کے درمیان رابطے میں مشکلات ہیں۔

واضح رہے کہ کوٹہ سسٹم کے خلاف بنگلادیش میں ایک ماہ سے جاری مظاہروں کے بعد وزیرِ اعظم شیخ حسینہ واجد نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق بنگلادیش کے آرمی چیف نے وزیرِ اعظم حسینہ واجد کو مستعفی ہونے کے لیے 45 منٹ کی ڈیڈ لائن دی تھی۔

یاد رہے کہ بنگلادیش میں کوٹا سسٹم کے خلاف ایک ماہ سے جاری مظاہروں میں ہلاکتوں کی تعداد 300 ہو گئی ہے۔

ملک بھر میں غیر معینہ مدت کے لیے کرفیو نافذ ہے، ریلوے سروسز غیر معینہ مدت کے لیے معطل اور گارمنٹ فیکٹریاں بھی بند ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید